پلٹ

( پَلَٹ )
{ پَلَٹ }
( سنسکرت )

تفصیلات


پریَسَنَہ  پَلَٹْنا  پَلَٹ

سنسکرت میں اصل لفظ 'پریَسَنَہ' سے ماخوذ 'پلٹنا' کا حاصل مصدر 'پلٹ' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشاء" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - پلٹنا کا حاصل مصدر (کبھی الٹ کے ساتھ بطور تابع مستعمل)۔
"انگلینڈ ریٹرنڈ کے لئے انگلستان پلٹ سے بہتر لفظ مجھے نہیں مل سکا۔"      ( ١٩٥٦ء، مضامین محفوظ علی، ٢٢٢ )
٢ - [ موسیقی ]  بارہ ماترے۔
"تین لکھ یعنی بارہ انو درت کا ایک پلٹ یعنی بارہ ماترے ہوئے۔"      ( ١٩٢٧ء، نغماتِ الہند،٨٥ )