پلیٹ فارم

( پَلیٹ فارْم )
{ پَلیٹ (ی مجہول) + فارْم }
( انگریزی )

تفصیلات


Platfrom  پَلیٹفارْم

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "رسالہ "حسن" حیدرآباد میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پَلیٹ فارْمز [پَلیٹ (ی مجہول) + فارْمز]
جمع غیر ندائی   : پَلیٹ فارْموں [پَلیٹ (ی مجہول) + فار + موں (و مجہول)]
١ - چبوترا، اسٹیشن یا بندرگاہ جِس سے متصل ریل یا جہاز کھڑا ہوتا ہے۔
"ٹرین پلیٹ فارم پر سے آہستہ جارہی تھی۔"      ( ١٩٢٦ء، حیاتِ فریاد، ١٣٥ )
٢ - جلسے وغیرہ میں وہ اونچی جگہ جہاں مقرر یا شاعر کھڑا ہوتا یا بیٹھتا ہے، اسٹیج، چبوترا۔
"اوس کی بقا دنیا کے پلیٹ فارم پر جہاں دوسری اقوام علم یا دولت یا دونوں کے زور سے کام کر رہی ہوں کیونکر اور کتنے عرصے تک قائم رہ سکتی ہے۔"      ( ١٨٩٠ء، رسالہ 'حسن' حیدر آباد، مئی؛ ٦٦ )
٣ - کسی انجمن یا فریق کا اساسی یا بنیادی باضابطہ نظام العمل، وہ مرکز جس کے لئے یا جہاں سب متفق ہو جائیں، اجتماعی مرکز۔
"ولایت کی مسلم لیگ یہ تجویز پیش کرتی ہے کہ اب دونوں ڈانڈے قریب تر ہو جائیں، اور ایک مشترکہ پلیٹ فارم قائم ہو۔"      ( ١٩١٢ء، مقالاتِ شبلی، ١٦٢:٨ )
  • The breath of life
  • vitality;  life
  • spirit
  • soul
  • mind;  self;  animation
  • vigour
  • energy
  • force
  • stamina;  the best part
  • the essence (of a thing);  that which imparts life
  • or beauty (to a thing)
  • ornament
  • grace
  • beauty;  a sweetheart
  • darling