پلنگ پوش

( پَلَنْگ پوش )
{ پَلَنْگ (ن غنہ) + پوش (و مجہول) }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پلنگ' کے ساتھ فارسی مصدر 'پوشیدن' سے مشتق فعل امر 'پوش' بطور لاحقہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ کپڑا یا چادر جو پلنگ پر بستر کی حفاظت کے لئے ڈال دیتے ہیں اور چاروں طرف لٹکتا یا بستر کے نیچے دبا رہتا ہے۔
"اور تو کچھ مِلا نہیں، پلنگ پوش اوڑھ گھونگھٹ نکال کے تخت پر آبیٹھی۔"      ( ١٩٣١ء، رسوا، خورشید بہو، ١٩ )