بینک

( بَینْک )
{ بَینْک (ی لین) (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Bank  بَینْک

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٩٣ء میں 'بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : بَینْکْس [بَینْکْس (ی لین) (ن مغنونہ)]
جمع غیر ندائی   : بَینْکوں [بَیں (یائے لین) + کوں (واؤ مجہول)]
١ - وہ ادارہ جو عوام کا روپیہ پیسا اپنے دفتر میں بحفاظت رکھتا ضرورت پر چیک کے ذریعے دیتا اور انھیں مقرر منافع ادا کرتا ہے۔
'میں نے بینک کو اطلاع لکھ دی ہے کہ آپ کو ایک سو روپیہ ادا کر دے۔"      ( ١٩٦١ء، عبدالحق، مکتوبات، ٩٧ )
  • bank