تخت طاؤس

( تَخْتِ طاؤُس )
{ تَخ + تے + طا + اُوس }

تفصیلات


مرکب اضافی ہے۔ فارسی زبان کا لفظ 'تخت' بطور مضاف اور عربی سے اسم مجرد 'طاؤس' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٨٥ء کو 'بزم آخر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - اس تخت کا نام جسے شاہ جہاں نے زرکثیر صرف کر کے بنوایا تھا اس پر ایک مرصع مور کی تصویر تھی جو پنکھ پھیلائے ہوئے کھڑا تھا یہ تخت نادر شاہ اپنے ساتھ ایران لے گیا تھا اب ایران میں ہے۔
 تَخت طاؤسی گلشن پر ہے سایہ کئے ابر چتر کھولے ہوئے فرق شہ گل پر سنبل      ( ١٩٠٥ء، محسن، کلیات نعت، ١٠٢ )
  • the peacock throne