فارسی زبان سے اسم جامد 'تخت' کے ساتھ سلیمان لگایا گیا ہے جوکہ ایک پیغمبرؑ کا نام ہے۔ مرکب اضافی بنا۔ 'تخت' مضاف اور 'سلیمان' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ تخت جس پر حضرت سلیمان بیٹھ کر اڑا کرتے تھے۔
'شکرموں اور اونٹوں کے عوض ریلوے ٹرینیں ہیں جو تخت سلیمان کی طرح ہوا پر اڑتی نہیں تو ہوا سے باتیں کرتی ہوئی چلی جاتی ہیں۔"
( ١٩٢٦ء، مضامین شرر، ١، ٥٢:٣ )
٢ - ڈیرہ غازی خاں اور بلوچستان میں واقع کوہ سلیماں کی ایک چوٹی کا نام۔
'اس کوہستان کی سب سے اونچی چوٹی تخت سلیماں گیارہ ہزار فٹ سے بلند ہے۔"
( ١٩٣٤ء، جغرافیۂ عالم، ١٤:١ )