تختۂ سیاہ

( تَخْتَۂِ سِیاہ )
{ تَخ + تَہ + اے + سِیاہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ لفظ 'تختہ' کے ساتھ اسم صفت 'سیاہ' لگایا گیا اور کسرۂ صفت سے ملایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٤٦ء کو 'دستورالعمل مدرسین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خصوصی طور پر بنا ہوا کالا تختہ جس پر لکھ کر طالب علموں کو سمجھاتے ہیں یہ جماعت میں دیوار میں نصب ہوتا ہے یا علیحدہ اسٹینڈ پر رکھا جاتا ہے۔
'اسباب مندرجہ ذیل حسب موقع - مدرسین کو ملے گا (١) فرش (٢) کرسی - تختہ سیاہ -"۔      ( ١٨٨٦ء، دستورالعمل مدرسین، ٨ )
  • blackboard