تدوین

( تَدْوِین )
{ تَد + وِین }
( عربی )

تفصیلات


دون  تَدْوِین

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - جمع و ترتیب، تالیف۔
"آپ ہی کی تحریک و تحریر پر امیر خسرو کے کلام کی . تدوین شروع ہوئی۔      ( ١٩٤٦ء، ادبی تبصرے، عبدالحق، ١٩ )
٢ - [ موسیقی ]  گانے کے بولوں کا ترتیب دینا۔
"ایک اچھی موسیقی کی تدوین اس کے اظہار حتٰی کہ اس کی تحسین بھی ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔"      ( ١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ٨٥ )
٣ - ترتیب دینے یا مرتب کرنے کا عمل۔
"ایران میں آئینی حکومت (مشروطہ) اور پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ ملی) کے قیام اور دستور اساسی کی تدوین کے لئے شاہی فرمان جاری ہو گیا۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٦٥:٣ )
  • compilation
  • editing