تدریج

( تَدْرِیج )
{ تَد + رِیج }
( عربی )

تفصیلات


درج  دَرْج  تَدْرِیج

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - آہستگی، آہستہ اور درجہ بدرجہ ہونا، رفتہ رفتہ ہونا۔
"نہایت آہستگی اور تدریج کے ساتھ اسلام پھیلتا جاتا تھا۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٧:٢ )
  • Gradation
  • scale