بھالا

( بھالا )
{ بھا + لا }
( سنسکرت )

تفصیلات


بَھلَّک  بھالا

سنسکرت میں اصل لفظ 'بَھلَّک' ہے جو کہ بطور اسم مستعمل ہے اردو زبان میں اس سے ماخوذ 'بھالا' مستعمل ہے اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : بھالے [بھا + لے]
جمع   : بھالے [بھا + لے]
جمع غیر ندائی   : بھالوں [بھا +لوں (واؤ مجہول)]
١ - برچھا، نیزہ، بلم۔
"نیزہ ایک قدیمی ہتیار ہے جس کی بگڑی ہوئی صورتیں برچھا، بلم اور بھالا کہلاتی ہیں"      ( ١٩٣٩ء بانک بنوٹ، ٢٦ )