بھبکی

( بَھبْکی )
{ بَھب + کی }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے ١٦٧١ء "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : بَھبْکِیاں [بَھب + کِیاں]
جمع غیر ندائی   : بَھبْکِیوں [بَھب + کِیوں (واؤ مجہول)]
١ - دھمکی، (ڈرانے کے لئے) غیظ و غضب کا اظہار۔
 یاروں نے کہی تھی بات ڈھب کی غرا کے انہیں دکھائی بھبکی      ( ١٩١١ء، کلیات اسمٰعیل، ٤٥ )