پنج تن

( پَنْج تَن )
{ پَنج (ن غنہ) + تَن }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی میں صفت'پَنج' کے ساتھ اسم 'تن' بطور موصوف ملنے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو 'کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مذکر - واحد )
١ - اسلام کی پانچ متبرک ہستیاں یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت علی کرم اللہ وجُہہ، حضرت فاطمہ، امام حسن، امام حسین۔
 دیکھو یہ پنج تن جو کسا میں ہیں جلوہ گر بنیاد خلق ان کی محبت ہے سربسر      ( ١٩٦٢ء، اطہر، چند جدید مرثیے، ١٥ )
  • اَفْرادِ خَمْسَہ