پنج سورہ

( پَنْج سُورَہ )
{ پَنْج + سُو + رَہ }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ صفت 'پنج' کے ساتھ عربی اسم 'سورہ' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٤ء کو 'مجالس النسا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مذکر - واحد )
١ - قرآن شریف ی پانچ سورتوں (یٰسین، فتح، رحمٰان، واقعہ اور مزمل) کا مجموعہ۔
 خاموشیوں میں رازِ خدا کھولتا ہوا واللہ یہ پنج سورہ ہے بولتا ہوا      ( ١٩٦٢ء، اطہر، چند جدید مرثیے، ١١ )