بھینس

( بَھینْس )
{ بَھینْس (ی لین) (ن مغنونہ) }
( سنسکرت )

تفصیلات


مہیشی  بَھینْس

سنسکرت میں اصل لفظ 'مہیشی' ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'بھینس' مستعمل ہے اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جنسِ مخالف   : بَھینْسا [بَھیں (یائے لین) + سا]
جمع   : بَھینْسیں [بَھیں (یائے لین) + سیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بَھینْسوں [بَھیں (یائے لین) + سوں (واؤ مجہول)]
١ - دودھ دینے والا عموماً سیاہ یا بھورے رنگ، سینگ اور کھر والا ایک مادہ چوپایہ جس کا دودھ گائے وغیرہ کے دودھ سے گاڑھا اور پینے کے کام آتا ہے جو عام طور پر پالتو ہوتا ہے مگر جنگلی بھی ملتا ہے، گاؤمیش۔
"بھینس ایک چوپایہ ہے، دو قسم کی ہوتی ہے۔ اہلی و جنگلی۔"      ( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٤٨٩:٢ )
٢ - [ مجازا ]  موٹی عورت۔ (نوراللغات، 753:1)