ٹچ

( ٹَچ )
{ ٹَچ }
( انگریزی )

تفصیلات


Touch  ٹَچ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے تحریری طور پر ١٩٧٣ء میں "افکار" کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹَچْز [ٹَچْز]
١ - مس، لمس، چھوا جانا نیز ہلکا سا اثر یا رنگ، چاشنی۔
"ان میں نفسیاتی اور محسوساتی ٹچ ایک قدر مشترک کی حیثیت رکھتا ہے"      ( ١٩٧٣ء، 'افکار' کراچی، مارچ، ٧٣ )
٢ - ہلکا سا خط، لکیر وغیرہ۔
"سلور گرے قلمیں! یہ تو ان کے میک اپ میں ایک نیچرل ٹچ تھا"      ( ١٩٧٣ء، خاکم بدھن، ١٢١ )
  • لَمَس
  • touch