اصلاً سنسکرت کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٦٩٧ء میں ہاشمی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ایک پودا جس کی پتیاں (سرور حاصل کرنے کے لئے) گھوٹ کر پی جاتی ہیں یہ پودا عموماً تین ہاتھ اونچا ہوتا ہے اور پتیاں کناروں پر کٹاؤ دار ہوتی ہیں، آنندرس درخت کی پتیاں حشیش۔
"بھنگ ایک مشہور و معروف درخت ہے اس کے پتے خشک کرنے سے سبزی بنتی ہے"
( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٤٦٢:٢ )