پنڈلی

( پِنْڈْلی )
{ پِنْڈ + لی }
( سنسکرت )

تفصیلات


پِنْڈْکا  پِنْڈْلی

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پنڈکا' میں 'کا' حذف کر کے لاحقۂِ تصغیر 'لی' لگانے سے 'پنڈلی' حاصل ہوا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پِنْڈْلِیاں [پِنْڈ + لِیاں]
جمع غیر ندائی   : پِنْڈْلِیوں [پِنْڈ + لِیوں (و مجہول)]
١ - ٹانگ کا وہ حصہ جو ٹخنے کے اوپر ہوتا ہے، ساق۔
'باپ بھائی کے سامنے اگر منہ، سر، سینہ، باہیں، پنڈلی کھل جائیں تو کچھ حرج تو نہیں۔"      ( ١٩١٦ء، معلمہ، ٩٠ )
  • سَاق
  • shin;  calf