پنساری

( پَنْساری )
{ پَن + سا + ری }
( ہندی )

تفصیلات


پَساری  پَنْساری

ہندی میں اسم 'پَساری' کی متغیرہ صورت 'پنساری' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٤ء کو 'الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : پَنْسارِیوں [پَن + سا + رِیوں (و مجہول)]
١ - خوردہ فروش، متفرق سامان (چھالیا کتھا وغیرہ اور ہر قسم کے مسالے خشک میوے نیز یونانی اور ویدک دوائیں) بیچنے والا، کرانہ فروش۔
 نسخہ تو ہاتھ لگا ڈاکٹر انصاری کا باندھ دے ٹھیک یہ اب کام ہے پنساری کا      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣:٤ )
  • عَطَّار