پنشن خوار

( پِنْشَن خوار )
{ پِن + شَن + خار (و معدولہ) }

تفصیلات


انگریزی سے ماخوذ اسم 'پنشن' کے ساتھ فارسی مصدر 'خوردن' سے مُشتق 'خوار' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو 'کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - وہ شخص جس کو نوکری سے ریٹائر ہونے کے بعد پنشن ملتی ہو، وظیفہ والا، پنشن کا پانے والا۔
'اقطاع اراضی ہندوستانی سپاہ کے پنشن خواروں کو - دیئے گئے ہیں۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٩٧ )