پنڈال

( پِنْڈال )
{ پِن + ڈال }
( ہندی )

تفصیلات


پنڈال  پِنْڈال

ہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩١٨ء، کو 'لیکچروں کا مجموعہ (دیباچہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ جگہ جہاں شامیانہ تانا جائے، زیرِ شامیانہ مقام۔
'ان کے لیکچر کے دن پنڈال ایسا کھچا کھچ بھر جاتا تھا کہ تل دھرنے کو جگہ نہ ملتی تھی۔"      ( ١٩١٨ء، لیکچروں کا مجموعہ (دیباچہ)، ١٥:١ )