بھیجنا

( بھیجْنا )
{ بھیج (یائے مجہول) + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


بھیدیت  بھیجْنا

سنسکرت کے اصل لفظ'بھیدیت' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بھیج' مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر 'نا' لگنے سے 'بھیجنا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء میں 'کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - (کسی شخص یا چیز کو) ایک جگہ سے دوسری جگہ روانہ کرنا، منتقل کرنا، ارسال کرنا۔
'عورت جو خاوند سے جھگڑا رکھے وہ محلہ فواحش میں بھیجی جائے۔"      ( ١٩١٠ء، ذکاء اللہ، تاریخ ہندوستان، ٨٥١:٥ )