پنگھٹ

( پَنْگَھٹ )
{ پَن + گَھٹ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پانی' کی تخفیف 'پن' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم ظرفِ مکاں 'گھاٹ' کا مخفف 'گھٹ' مل کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیاتِ سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - کنویں نہرر یا دریا کے کنارے پانی لینے یا بھرنے کے لئے بنی ہوئی جگہ، پانی بھرنے کا گھاٹ۔ (شبدساگر، 2809:6؛ اصطلاحاتِ پیشۂ وراں، 152:6)
 کیا اب بھی وہاں کے پنگھٹ پر پنہاریاں پانی بھرتی ہَیں      ( ١٩٤٦ء، اختر ستان، ٤٦ )
  • quay for drawing water;  community well