فارسی زبان میں اس کے مترادف لفظ "اژدر" مستعمل ہے جبکہ سنسکرت میں دو الفاظ 'اج' بمعنی 'بکرا' اور 'گر' بمعنی 'نگل جانے والا' مستعمل ہے۔ اغلب امکان یہی ہے کہ اردو میں سنسکرت سے داخل ہوا اور ممکن ہے فارسی میں بھی سنسکرت سے آیا ہو۔ اردو میں سب سے پہلے "قصہ ابو شحمہ" میں ١٦٨٠ء کو مستعمل ملتا ہے۔