پوٹلی

( پوٹْلی )
{ پوٹ (و مجہول) + لی }
( سنسکرت )

تفصیلات


پوٹّالی  پوٹْلی

سنسکرت میں اسم 'پوٹالی' سے ماخوذ 'پوٹلی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٨ء کو"کلیاتِ انشاء" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مصغر ( مؤنث - واحد )
جمع   : پوٹْلِیاں [پوٹ (و مجہول) + لِیاں]
جمع غیر ندائی   : پوٹْلِیوں [پوٹ + لِیوں (و مجہول)]
١ - چھوٹی گٹھڑی۔
'بڈھے نے - لوگوں پر یہ بھی ظاہر کر دیا کہ اس کی عمر کا اندوختہ اس پوٹلی میں ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٧٠:٢ )
٢ - دوا یا رنگ اور مسالے وغیرہ کا کپڑے میں باندھا ہوا مجموعہ، چھوٹی سی تھیلی۔
'یخنی - میں گرم مصالحے کی ذرا سی پوٹلی باندھ کر ڈال دیں۔"      ( ١٩٤٧ء، شاہی دسترخوان، ١٢٩ )