پودینہ

( پودِینَہ )
{ پو (و مجہول) + دی + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


پودینہ  پودِینَہ

فارسی سے اردو میں اصل صورت اور معنی کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٦ء کو 'دو نایاب زمانہ بیاضیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جامد ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : پودِینے [پو (و مجہول) دی + نے]
١ - ایک خوشبودار روئیدگی جو دواؤں میں کام آتی ہے اور جس کی چٹنی بنائی جاتی ہے۔ اس کی پتیاں کھانا پکانے میں بھی استعمال ہوتی ہیں، لاطینی : Menthasativa
'یہ علاج بذریعہ بخارات ہوتا ہے، طریقہ یہ ہے کہ پودینہ - وغیرہ کی پتیاں لے کر ایک ہانڈی میں جمع کرو۔"      ( ١٩٤٧ء، جراحیاتِ زہراوی، ٧٦ )