پورب

( پُورَب )
{ پُو + رَب }
( سنسکرت )

تفصیلات


پروہ  پُورَب

سنسکرت میں اسم 'پروہ' سے ماخوذ 'پورب' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو'کلیاتِ میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - مشرق، وہ سمت جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے۔
'دوپہر کے وقت دھواں دھار گھٹا پورب سے اٹھی۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٠١ )
٢ - مشرقی بھارت کا وہ علاقہ جو کانپور و آلہ آباد سے بہار تک پھیلا ہوا ہے۔
'انہوں نے پورب کے قصبات میں تعلیم حاصل کی۔"      ( ١٩٥٦ء، حکمائے اسلام، ٣٢٣:٢ )
  • مَشرِق
  • East
  • eastern;  former
  • prior
  • preceding
  • by gone;  the east
  • countries lying to the east of the Ganges