پورٹریٹ

( پورْٹْریٹ )
{ پورْٹ (و مجہول) + ریٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Portrait  پورْٹْریٹ

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦١ء کو 'چائے کے باغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : پورْٹْریٹْس [پورْٹ (و مجہول) + ریٹْس (ی مجہول)]
١ - (مصوری و فوٹو گرافی) (جاندار کی) تصویر، شبیہ، فوٹو، (مجازاً) ہو بہو تصویر (کسی چیز کی)؛ ایسا بیان جس سے (منظر یا واقعے) تصویر آنکھوں میں پھر جائے، لفظی تصویر۔
'پورٹریٹ میں چونکہ سر اور کاندھے ایک مثلث کی شکل بناتے ہیں، اس لیے اکثر مثلث نما کمپوزیشن ہوتی ہے۔"١٩٧١ء، فوٹو گرافی، ٩٦
  • portrait