اسم صوت ( مؤنث - واحد )
١ - گھوڑے کا سم؛ گھوڑے کے اگلے پاؤں کی ضرب؛ وہ آواز جو گھوڑے کے چلتے یا دوڑتے وقت زمین پر سم پڑنے سے نکلتی ہے۔
"کوے کے بولنے گھوڑے کی ٹاپ . کی آواز"
( ١٩٣٠ء، مقالات سیرانی، ٢٧٠ )
٢ - مچھلیاں پکڑنے کا بانس سے بنا ہوا ڈھانچا جو تالاب وغیرہ میں تھوڑا پانی رہ جانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ (پلیٹس؛ نوراللغات)
٣ - پلنگ کے پائے کا گروہ؛ فرشی حقے کا آخری حصہ جو چوڑا ہوتا ہے؛ مگدر کا نیچے کا حصہ جو موٹا ہوتا ہے؛ دہل یا نقارہ بجانے کی چوب۔ (نوراللغات)