ٹاس

( ٹاس )
{ ٹاس }
( انگریزی )

تفصیلات


Toss  ٹاس

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے تحریری طور پر ١٩٤٨ء میں "پرواز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹاسَز [ٹا +سَز]
جمع غیر ندائی   : ٹاسوں [ٹا + سوں (واؤ مجہول)]
١ - کسی کام عموماً کھیل میں کوئی فیصلہ کرنے کے لیے سکے کو اچھالنے کا عمل جس میں پہلے سے یہ طے ہوتا ہے کہ چہرہ آیا تو کون فریق جیتے گا یا کون سی بات مانی جائے گی۔
"میں ٹاس کرتا ہوں اگر چہرہ آیا تو سینما چلیں گے، اگر پشت آئی تو سرکس دیکھیں گے"      ( ١٩٤٨ء، پرواز، ٢٤ )
٢ - [ ٹینس ]  گیند کو مخالف کھلاڑی کے سرسے اونچا اچھالنا۔ (اردو میں دخیل یورپی الفاظ، 400)
  • پانْسَہ
  • toss