ٹائٹ

( ٹائِٹ )
{ ٹا + ئِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Tight  ٹائِٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٦٢ء میں "معصومہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کسا ہوا، مضبوطی سے بند کیا ہوا۔
"سلنڈر ہیڈ کو ایک دفعہ سلنڈر بلاک پر ٹائٹ کرنے کے بعد چھوڑ نہیں دینا چاہیے، ٹائٹ کرتے رہنا چاہیے۔"      ( ١٩٧٥ء، پٹرول انجن، ١٠٦ )
٢ - [ مجازا ]  ناراض، خفا۔
'کرنل صاحب سخت ٹائٹ ہو رہے تھے اور اس پر پلے پڑ رہے تھے۔"      ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ١٩٥ )
  • tight