ٹائر

( ٹائِر )
{ ٹا + ئِر }
( انگریزی )

تفصیلات


Tyre  ٹائِر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے جوکہ بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٢٣ء میں "آئینہ موٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹائِرْز [ٹا + ئِرْز]
جمع غیر ندائی   : ٹائِروں [ٹا + ئِروں (واؤ مجہول)]
١ - دبیز ربر سے بنا ہوا وہ حلقہ جس کی گولائی میں اندرونی جانب ربر کا ایک ٹیوب ہوتا ہے اس میں ہوا بھر دی جاتی ہے اور وہ پھول کر ٹائر کی پوری گنجائش میں فٹ ہو جاتا ہے یہ ٹائر موٹروں بائیسکلوں اور دوسری گاڑیوں کے پہیوں میں چڑھے ہوتے ہیں۔
'جس وقت موٹر گیرج میں کھڑی ہو اس وقت یہ خیال کرنا چاہیے کہ ٹائر تیل میں نہ کھڑے ہوں۔"      ( ١٩٢٣ء، آئینہ موٹر، ١٤٧ )
  • پَہیّا
  • tyre