١ - گلے میں باندھنے کا خاص تراش کے مطابق سلا ہوا خوب صورت کپڑا جسے گلے میں ڈال کر کالر کے وسط میں گرہ باندھ دی جاتی ہے (ٹائی انگریزی لباس کا جزو ہے جو عموماً واسکٹ اور کھلے سینے والے کوٹ وغیرہ کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے)، نکٹائی۔
"اگر کوئی لونڈا کوئی پرانا دھرانا کوٹ پتلون، پھٹا ہوا جوتا سڑی ہوئی ٹائی - پہن لیتا ہے تو اس کا دماغ عرش معلٰی پر پہنچ جاتا ہے۔"
( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٩٨:٣ )