ٹائیفائڈ

( ٹائِیفائِڈ )
{ ٹا + ای + فا + اِڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


Typhoid  ٹائِیفائِڈ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٦٠ء میں 'نسخۂ عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک قسم کا میعادی بخار جو عموماً تین ہفتے تک برابر چڑھا رہتا ہے۔ اس بخار میں انتڑیاں مبتلائے مرض ہوتی ہیں، تپ محرقہ۔
"اس ٹائیفائیڈ بخار میں مشکل سے صرف دو چمچے سوپ کے ہضم کر سکتا ہوں۔"      ( ١٩٢٠ء، بنت الوقت، ٣٧ )
  • typhoid