ٹب

( ٹَب )
{ ٹَب }
( انگریزی )

تفصیلات


Tub  ٹَب

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٩٠٧ء میں "نپولین اعظم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹَبْز [ٹَبْز]
جمع غیر ندائی   : ٹَبوں [ٹَبوں (واؤ مجہول)]
١ - چینی اور جست وغیرہ کا بنا ہوا مختلف سائز کا ظرف جس میں بیٹھ کر نہاتے ہیں (بعض ٹب اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ ان میں لیٹ کر بھی غسل کیا جا سکتا ہے)،کٹہرا۔
"گرم پانی سے بھرے ٹب میں وہ داخل ہو گئے ایک مدت تک داخل رہے کہ چھوٹے موٹے غسل سے وہ تاریخی کوفت رفع ہونے کی نہ تھی۔"      ( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١٤٥ )
  • tub