تفصیلات
Porridge پَورِج
انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٠ء کو مضامینِ فرحت میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - جَو یا جئی کا دلیہ۔
"اتنے میں بٹلر نے پورج کی رکابی شکر اور دودھ سامنے لا کر رکھا۔"
( ١٩٣٠ء، مضامینِ فرحت، ٩٨:٢ )