پوری

( پُوری )
{ پُو + ری }
( سنسکرت )

تفصیلات


پورِکا  پُوری

سنسکرت میں اسم 'پورکا' سے ماخوذ 'پوری' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پُورِیاں [پُو + رِیاں]
جمع غیر ندائی   : پُورِیوں [پُو + رِیوں (و مجہول)]
١ - آٹے، میدے کی ٹکیا جس کو گھی یا تیل میں تلتے ہیں۔
"میدے کی پوریاں اتنی مزے دار یا زود ہضم نہیں ہوتیں۔"      ( ١٩٤٧ء، شاہی دسترخوان، ٢٥١ )
  • a cake fried in oil or butter thin pan-cake