پوسٹ کارڈ

( پوسْٹ کارْڈ )
{ پوسْٹ (و مجہول) + کارْڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی میں اسم 'Post' کے ساتھ اسم 'Card' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ڈاک کے محکمے کی طرف سے جاری کیا ہوا کارڈ جس پر خط لکھ کر بھیجا جاتا ہے، اس کے ایک گوشے پر اس ملک کا نام جہاں سے یہ جاری کیا گیا ہے اور اس کی قیمت وغیرہ درج ہوتی ہے۔
"اس سے پہلے میں ایک پوسٹ کارڈ لکھ چکا ہوں کہ جب آپ کو پاسپورٹ مل جائے تو فوراً مجھے تار دیں۔"      ( ١٩٣٣ء، مکاتیبِ اقبال، ١٧٢:١ )
  • post card