ترغیب

( تَرْغِیب )
{ تَر + غِیب }
( عربی )

تفصیلات


رغب  رَغْبَت  تَرْغِیب

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "شمشیر خانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَرْغِیبات [تَر + غی + بات]
جمع غیر ندائی   : تَرْغِیبوں [تَر + غی + بوں (و مجہول)]
١ - رغبت دلانا، شوق دلانا۔
"آپ تمام صحابہ کو صدقہ و خیرات کی ترغیب دیتے۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٦٠:٢ )
  • exciting desire
  • incitement
  • instigation
  • stimulation
  • incentive;  inducement;  temptation
  • allurement
  • lure
  • bait