انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے نیز تراکیب میں بطور موصوف بھی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "پت جھڑ کی آواز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - گڑھا، تالاب، قدرتی طور پر وہ قدرے گہری جگہ جہاں پانی جمع ہوتا جاتا ہو، مقررہ پیمائش کا بین الاقومی معیار پر اینٹ، سیمنٹ یا پتھر سے تعمیر شدہ تالاب، کُنڈ
"ایک بہت عالی شان محل میں، جس میں دو سوئمنگ پول ہَیں کیڈلک کاروں کا ایک فلیٹ ہے۔"
( ١٩٦٧ء، پت جھڑ کی آواز، ٦٢ )