پوسٹ گریجوئیٹ

( پوسْٹ گِریجُوئیٹ )
{ پوسْٹ (و مجہول) + گِرے (کسرہ گ خفیف) + جُو + ایٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Post-Graduate  پوسْٹگِریجُوئیٹ

انگریزی میں صفت 'Post' کے ساتھ 'Graduate' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٤ء کو "حیاتِ محسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بی۔اے اور اس کے مماثل ڈگریوں کے بعد کی (تعلیم وغیرہ)، بعد طیلسانی۔
"یہ طے پایا کہ عربک پوسٹ گریجوئٹ ایجوکیشن کا درجہ قائم کیا جائے۔"      ( ١٩٣٤ء، حیاتِ محسن، ١٠٢ )
  • post graduate