پوسٹنگ

( پوسْٹِنْگ )
{ پوس ( و مجہول) + ٹِنْگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Posting  پوسْٹِنْگ

انگریزی میں فعل 'Post' کے ساتھ 'ing' ملنے سے 'Posting' بنا۔ انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٨ء کو "کار جہاں دراز ہے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : پوسْٹِنْگْز [پوس (و مجہول) + ٹِنْگْز (ن غنہ)]
١ - (بسلسلہِ ملازمت کسی جگہ پر) تقرری، تعیناتی۔
"نور افشاں آپانے بھی ائر فورس جوائن کرلی ہے، ماری پورمیں پوسٹنگ ہوئی ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، کارِ جہاں دراز ہے، ٧٢:٢ )
  • posting