حاصل مطلب

( حاصِلِ مَطْلَب )
{ حا + صِلے + مَط + لَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'حاصل' کے ساتھ 'مطلب' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ ١٩٦٧ء میں اردو دائرہ معارف اسلامیہ میں مستعمل پایا گیا۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مفہوم کا خلاصہ، مقصود، تلخیص معنی۔
"ان مصنفین نے اناجیل کے جو حوالے دیئے ہیں وہ بیشتر حاصل مطلب کے طور پر ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣١٨:٣ )