حاجت مند

( حاجَت مَنْد )
{ حا + جَت + مَنْد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کا لفظ ہے ح و ج اس کے حروف اصلی ہیں۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ ١٨٦٩ء کو غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - صاحب احتیاج، محتاج، ضرورت مند، پریشان حال۔
"وہ ناخوشی جو ایک منہ زور افسر اپنے ماتحت کو دیتا ہے، ایک سنگ دل صاحب اختیار حاجت مند کو۔"      ( ١٩٨٠ء، بزم آرائیاں، ١٠٦ )
  • needy
  • necessitous
  • indigent;  hoping
  • depending