حاصل مشاعرہ

( حاصِلِ مُشاعَرَہ )
{ حا + صِلے + مُشا + عَرَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'حاصل' کے ساتھ 'مشاعرہ' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ سب سے پہلے "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ شاعری ]  وہ شعر یا غزل یا نظم جو مشاعرے میں بہت مقبول اور سب سے اچھی قرار پائے۔ (مہذب اللغات)