حاسد

( حاسِد )
{ حا + سِد }
( عربی )

تفصیلات


حسد  حاسِد

اصلاً یہ عربی زبان کا لفظ اور ثلاثی مجرد کے باب سے ہے۔ عربی میں بطور اسم صفت مستعمل ہے اور اردو میں بطور فاعل صفت کے طور پر مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : حاسِدَہ [حا + سِدَہ]
جمع استثنائی   : حاسِدِین [حا + سِیدِین]
جمع ندائی   : حاسِدو [حا + سِدو (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : حاسِدوں [حا + سِدوں (و مجہول)]
١ - حسد کرنے والا، کسی کی نعمت یا دولت وغیرہ سے جلنے والا، بدخواہ۔
"ان کے چند دشمن حاسد اور نکتہ چیں بھی پیدا ہو گئے۔"      ( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٤٣ )
  • بدخواہ