حاضر جوابی

( حاضِر جَوابی )
{ حا + ضِر + جَوا + بی }
( عربی )

تفصیلات


یہ عربی زبان کے لفظ 'حاضر' کے ساتھ 'جواب' لگایا گیا ہے اور آخر پر 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل پایا گیا۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - حاضر جواب کا اسم کیفیت۔     
"ان کی زکاوت اور حاضر جوابی کی بہت سی مثالیں ادب کی کتابوں میں موجود ہیں۔"     رجوع کریں:  حاضِرجَواب ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٠٧:٣ )
  • برجستہ گوئی
  • readiness in replying;  repartee