کوہ نور

( کوہِ نُور )
{ کو (واؤ مجہول) + ہے + نُور }

تفصیلات


اسم معرفہ
١ - ایک مشہور ہیرے کا نام جس کے برابر دنیا میں اب تک کوئی ہیرا نہیں ہے۔ اس کے وجود کا سراغ مہا بھارت کے زمانے سے ملتا ہے ہندو راجاؤں کے پاس سے مسلمان حکمرانوں میں منتقل ہوا ابراہیم لودھی کے ایک گورنر نے ہمایوں کو نذرانے میں دیا مغل بادشاہوں سے یہ ہیرا نادر شاہ کے تصرف میں آیا اور غالباً اسی نے اس ہیرے کا نام اس کی چمک دمک دیکھ کر کوہ نور رکھا، نادر شاہ کے بعد شاہ شجاع والیءِ قندھار کے پاس رہا وہ بھاگ کر ہندوستان آیا تو یہ ہیرا اس کے ساتھ تھا یہاں مہاراجہ رنجیت سنگھ نے شاہ شجاع سے حاصل کر لیا رنجیت سنگھ کے پاس سے انگریزوں کے ہاتھ لگا اور اب تاج برطانیہ کی زینت ہے اس کی عظمت چمک دمک کی بناء پر اکثر چیزوں وغیرہ کا نام "کوہ نور" رکھ لیتے ہیں۔