چاپلوس

( چاپْلُوس )
{ چاپ + لُوس }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور اسم صفت ہے۔ اردو میں بطور اصل لفظ اور اصل معنی کے مستعمل ہے۔ ١٦٨١ء میں 'جنگ نامہ سیوک" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : چاپْلُوسِیوں [چاپ + لُو + سِیوں (واؤ مجہول)]
١ - چرب زبان جو کسی کو خوش کرنے اور اپنا مطلب نکالنے کی غرض سے اس کے سامنے اس کی تعریف کرے، خوشامدی۔
"نجد کے مرد بھی ہمارے ملک کے مردوں کی طرح چاپلوس ہیں۔"      ( ١٩٤٠ء، سجاد حیدر، حکایت لیلٰی مجنوں، ٣٤ )
  • خُوشامدی