چاپلوسی

( چاپْلُوسی )
{ چاپ + لُو + سی }
( فارسی )

تفصیلات


چاپلوس  چاپْلُوسی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت چاپلوس کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگنے سے چاپلوسی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : چاپْلُوسِیاں [چاپ + لُو + سِیاں]
جمع غیر ندائی   : چاپلُوسِیوں [چاپ + لُو + سِیوں (واؤ مجہول)]
١ - خوشامد، چرب زبانی، مطلب نکالنے کے لیے تعریف کرنے کا عمل۔
"لڑ جھگڑ کر، خوشامد سے، چاپلوسی سے، غرض ہر طرح کام نکال لیتے ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٧٧ )
  • خُوشامَد