فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ پہلوی زبان میں 'اپریشم' اور سنسکرت میں دو الفاظ 'اپ + رشم' کا مرکب ہے۔ ممکن ہے کہ اردو میں پہلوی یا سنسکرت سے داخل ہوا ہو لیکن قرین قیاس یہی ہے کہ فارسی سے آیا ہو گا یہ بھی ممکن ہے کہ فارسی میں پہلوی زبان سے داخل ہوا ہو۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔